ملک میں سونے کی قدر میں بڑااضافہ، خریدار پریشان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) سونے کی قدر میں روز ہو رہے اضافے نے خریداروں کو دن میں تارے دکھا دیے ہیں۔
شہر کی صرافہ مارکیٹس اور بازاروں میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 650 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ42 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔
24 قیراط سونے کی فی 10 گرام قیمت میں 557 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ جس کے بعد اس کی نئی قیمت 1 لاکھ 22 ہزار 428 روپے ہوگئی ہے۔
مارکیٹ ریٹ کے مطابق 22 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 30 ہزار 808 روپے تک پہنچ چکی ہے۔ جبکہ 22 قیراط سونے کی فی 10 گرام قیمت 1 لاکھ 12 ہزار 226 روپے ہے۔
صرافہ مارکیٹس کے مطابق 21 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 24 ہزار 862 روپے ہوچکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ضمنی الیکشن ، تحریک انصاف نے بھی امیدوار میدان میں اتار دیئے
ایک جانب تو ملک میں سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے ہیں اور آئے روز فی تولہ سونا مہنگا ہوتا جارہا ہے۔ تو دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 13 ڈالرز کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ جس کے بعد سونے کی فی اونس قیمت 1858 ڈالر پر پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب ملک میں 24 قیراط چاندی کی فی تولہ قیمت 1540 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔ 24 قیراط چاندی کی 10 گرام قیمت 1320 روپے 30 پیسے ریکارڈ کی گئی ہے۔