پنجاب اسمبلی بجٹ اجلاس ؛ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان تحریری معاہدے تک تاخیر کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس حکومت اور اپوزیشن کے درمیان تحریری معاہدے تک تاخیر کا شکار ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کا بجٹ پیش کرنے کیلئے اجلاس دوپہر 2 بجے بلایا گیا تھا،تاہم حکومت اور اپوزیشن کے درمیان تحریری معاہدے تک تاخیر کا شکار ہے،حکومت کی جانب سے معاہدے کے ڈرافٹ کی تیاری جاری ہے جبکہ اپوزیشن نے اپنے مطالبات پر مبنی ڈرافٹ تیار کر لیا ۔
قبل ازیں پی ٹی آئی اور ق لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس ہوا،اجلاس کی صدارت چودھری پرویز الٰہی اور اپوزیشن لیڈر سبطین خان نے کی ، اجلاس میں میاں محمود الرشید، میاں اسلم اقبال اور راجہ بشارت شریک ہوئے،سپیکر چودھری پرویز الٰہی کا کہناتھا کہ حکومت کو اپنے مطالبات سے آگاہ کر دیا ہے ،ارکان اسمبلی کا استحقاق مجروح کر نے پر آئی جی پولیس کو معافی مانگنا ہوگی ۔
اپوزیشن لیڈر سبطین خان نے کہاکہ آئی جی اور چیف سیکرٹری سپیشل کمیٹی کے سامنے پیش ہوں،تحریری معاہدے کے بعد ہی اسمبلی اجلاس کی کارروائی آگے بڑھ سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ضمنی الیکشن ، تحریک انصاف نے بھی امیدوار میدان میں اتار دیئے