عمران خان کا منحرف ارکان کیخلاف ایک اور بڑا اقدام
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے منحرف ارکان کیلئے ایک اور مشکل کھڑی کردی ۔
سابق وزیر اعظم اور چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے اپنے وکیل فیصل چودھری سے توسط سے عدالت میں درخواست دائر کی جس میں الیکشن کمیشن اور رکن قومی اسمبلی راجا ریاض کو فریق بنایا گیا ۔ عمران خان نے منحرف ارکان کے خلاف ریفرنس خارج ہونے کا فیصلہ چیلنج کرتے ہوئے عدالت عظمیٰ میں درخواست دائرکی ۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ الیکشن کمیشن کا 'یہ غیر قانونی فیصلہ صوابدیدی، غیر قانونی، قانونی مواد سے خالی ہے اور اس میں قانون اور آئین کے قائم شدہ اصولوں کی توہین کی گئی ۔
عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ غیر آئینی قرار دیا جائے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے 11 مئی کو قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کے خلاف ریفرنسز کو خارج کیا، جو کہ غیر آئینی فیصلہ ہے۔د رخواست میں مزید کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کے سامنے تمام ثبوت موجود تھے، پھر بھی عدم شواہد کی بنیاد پر ریفرنسز خارج ہوئے، الیکشن کمیشن کو جمہوریت کی بقا کے لیے ہارس ٹریڈنگ اور فلور کراسنگ کے خلاف فیصلہ دینا چاہیے تھا۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کے لئے نئی مشکل