حکومت ق لیگ اور ق لیگ اتحادی حکومت کیساتھ کھڑی ہے،آصف زرداری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سابق صدر آصف زرداری کی ق لیگ کے رہنما اوروفاقی وزیر چودھری سالک حسین کی رہائشگاہ آمد،چودھری شجاعت، چودھری شافع ، چودھری سالک اور طارق بشیر چیمہ نے ان کا استقبال کیا۔
سابق صدر آصف زرداری نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قومی حکومت ق لیگ کے ساتھ اور ق لیگ قومی حکومت کے ساتھ کھڑی ہے ،ق لیگ کے دونوں وفاقی وزرا ہماری حکومت کا اہم حصہ ہیں ،سابق صدر کا کہناتھا کہ ق لیگ کے صدر چودھری شجاعت سیاست کا اثاثہ ہیں ۔
صدر ق لیگ چودھری شجاعت حسین نے کہاکہ ق لیگ قومی حکومت کے ساتھ ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر کھڑی ہے ،ق لیگ اپنا وعدہ نبھا رہی ہے اور نبھاتی رہے گی، وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ کا کہناتھا کہ آصف علی زرداری آج ہمیں باقاعدہ طور پر کابینہ کا حصہ بننے پر مبارکباد دینے آئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے لئے نئی مشکل