(ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے ناراض اور پرانے پارٹی رکن حامد خان نے ملاقات کی ہے۔
ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ ملاقات ان کی رہائش گاہ پر ہوئی ہے۔ جس میں حامد خان کے ساتھ کئی دیگر پرانے پارٹی رہنما بھی موجود تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حامد خان نے اکیلے ملنے کے بجائے ساتھیوں کے ساتھ ملاقات کا کہا تھا۔
اس موقع پر حامد خان کا کہنا تھا کہ لگتا ہے خان صاحب کو احساس ہوگیا پرانے لوگ ہی ٹھیک تھے۔
یہ بھی پڑھیں: سپر اسٹار ڈانسر واداکارہ نورا فتیحی ڈائریکٹر بن گئیں
انہوں نے پارٹی کو دوبارہ فعال کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ یاد رہے کہ نامور قانون دان حامد خان کا شمار پی ٹی آئی کے بانی رہنماؤں میں کیا جاتا ہے۔