سدھو موسے والا قتل کیس میں بڑی پیشرفت

Jun 13, 2022 | 21:25:PM

(24نیوز)بھارت کے آنجہانی گلوکار سدھو موسے والا کے قاتل کو گرفتار کرلیا گیا ۔پولیس نے سدھوموسے والا قتل کیس میں نامزد شوٹر سنتوش جادھو کو بھارتی ریاست گجرات سے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے دعوی کیا ہے کہ بھارتی پنجاب کے معروف گلوکار سدھو موسے والا کے قتل میں نامزد شوٹر سنتوش جادھو کو پ±ونے پولیس نے گجرات سے گرفتار کرلیا ہے ، پولیس کے مطابق ملزم نے گرفتاری سے بچنے کیلئے اپنا حلیہ تبدیل کرکے سر منڈوا رکھا تھا۔پولیس کے مطابق 24 سالہ سنتوش جادھو لارنس بشنوئی گینگ کا ایک کارندہ ہے، جسے 2021 میں بھی قتل کے ایک مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا۔
دہلی پولیس نے سدھو موسے والا کے قتل کا ماسٹر مائنڈ تہاڑ جیل میں قید گینگسٹر لارنس بشنوئی کو قرار دیا تھا مگر بشنوئی نے ذاتی طور پر اس قتل کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔تاہم کینیڈا میں مقیم گینگسٹر گولڈی برار نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے لارنس بشنوئی گینگ کیساتھ مل کر سدھو کے قتل کی ذمہ داری قبول کی تھی۔
سدھو موسے والا کو 29 مئی کو ضلع مانسا کے گاو¿ں جواہرکے میں اندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا تھا،حیرت انگیز طور پر ریاستی حکومت نے سدھو کے قتل سے ایک روز قبل ہی اس کی سیکورٹی واپس لی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:فالج کے شکار جسٹن بیبر کا دورہ بھارت خطرے میں پڑ گیا

مزیدخبریں