(24 نیوز)سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کے عطاتارڑ کو ایوان سے نکالنے پر حکومتی ارکان نے مزاحمت کی اورعطا تارڑ کو حصار میں لے لیا ، حکومتی ارکان نے سارجنٹ ایٹ آرمز کو عطا تارڑ تک جانے سے روک دیا۔
حکومت رکن رانا مشہودنے سپیکر سے سارجنٹ ایٹ آرمز کو ہٹانے کی استدعاکرتے ہوئے کہاکہ سارجنٹ ایٹ آرمز پیچھے ہٹ جائیں تو وہ 5 منٹ میں چلے جائیں گے ، سپیکر چودھری پرویز الٰہی نے کہاکہ اگر10 منٹ میں عطاتارڑ ایوان سے نہ گئے تو اجلاس ملتوی کردوں گا ۔
یہ بھی پڑھیں: بجٹ اجلاس، سپیکر پنجاب اسمبلی کا بڑا فیصلہ، حکومتی ترجمان کو ایوان سے باہر نکالنے کا حکم