سپیکر پنجاب اسمبلی کا ایوان سے نکلنے کا حکم ، عطااللہ تارڑ ڈٹ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کے ایوان سے نکلنے کا حکم پرعطا اللہ تارڑ ڈٹ گئے اور ایوان سے باہر جانے سے انکار کردیا ۔
حکومتی ارکان کے سمجھانے کے باوجود عطاتارڑایوان سے باہر نہ گئے جس پرحکومتی ارکان نے سپیکر سے 10 منٹ کیلئے اجلاس ملتوی کرنے کی درخواست کردی،سپیکر چودھری پرویز الٰہی نے عطا تارڑ کے ایوان سے باہر جانے کیلئے اجلاس10 منٹ کیلئے ملتوی کردیا۔
واضح رہے کہ سپیکر چودھری پرویز الٰہی نے پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس شروع ہوتے ہی بڑا فیصلہ سنا دیا،سپیکر پنجاب اسمبلی نے عطا اللہ تارڑ کی ایوان میں موجودگی پر رولنگ دیدی۔
سپیکر چودھری پرویز الٰہی نے کہاکہ عطااللہ تارڑ آپ ایوان میں نہیں بیٹھ سکتے ،عطااللہ تارڑ کو باعزت باہر چھوڑ کر آئیں،عطااللہ تارڑ آپ کو جانا پڑے گا۔
سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہاکہ جب تک عطا تارڑ نہیں جاتے حمزہ شہباز کیلئے سازگار ماحول نہیں بنے گا،میں کسی کو بجٹ پیش نہیں کرنے دوں گا،ن لیگ کے ارکان عطا تارڑ کے گرد جمع ہو گئے ،سپیکر کے حکم پر عطااللہ تارڑ کو ایوان سے باہر نکالنے کیلئے سارجنٹ ایٹ آرمزپہنچ گئے ۔
یہ بھی پڑھیں: بجٹ اجلاس، سپیکر پنجاب اسمبلی کا بڑا فیصلہ، حکومتی ترجمان کو ایوان سے باہر نکالنے کا حکم