ایوان میں عطااللہ تارڑ کی موجودگی کی نشاندہی کس نے کی؟ پتہ چل گیا

Jun 13, 2022 | 22:02:PM
پنجاب اسمبلی، بجٹ اجلاس، تاخیر کا شکار،
کیپشن: عطا اللہ تارڑ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)6 گھنٹے تاخیر سے شروع ہونیوالا پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس ایک بار پھر تاخیر کا شکار ہو گیا،ایوان میں عطا اللہ تارڑ کی موجودگی پر چودھری ظہیر الدین نے اعتراض اٹھا دیا جس پر سپیکر اسمبلی پرویز الٰہی نے عطا تارڑ کو ایوان سے نکالنے کی رولنگ دی۔
تفصیلات کے مطابق سپیکر چودھری پرویز الٰہی کی صدارت میں پنجاب اسمبلی کا شروع ہوا تو چودھری ظہیر الدین نے ایوان میں عطااللہ تارڑ کی موجودگی پر اعتراض اٹھا دیا جس پر سپیکر اسمبلی پرویز الٰہی نے عطا تارڑ کو ایوان سے نکالنے کی رولنگ دی۔سپیکر چودھری پرویز الٰہی نے کہاکہ عطااللہ تارڑ آپ ایوان میں نہیں بیٹھ سکتے ،عطااللہ تارڑ کو باعزت باہر چھوڑ کر آئیں،عطااللہ تارڑ آپ کو جانا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بجٹ اجلاس، سپیکر پنجاب اسمبلی کا بڑا فیصلہ، حکومتی ترجمان کو ایوان سے باہر نکالنے کا حکم
سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہاکہ جب تک عطا تارڑ نہیں جاتے حمزہ شہباز کیلئے سازگار ماحول نہیں بنے گا،میں کسی کو بجٹ پیش نہیں کرنے دوں گا،ن لیگ کے ارکان عطا تارڑ کے گرد جمع ہو گئے ،سپیکر کے حکم پر عطااللہ تارڑ کو ایوان سے باہر نکالنے کیلئے سارجنٹ ایٹ آرمزپہنچ گئے ۔

یہ بھی پڑھیں: سپیکر پنجاب اسمبلی کا ایوان سے نکلنے کا حکم ، عطااللہ تارڑ ڈٹ گئے