پرویز مشرف کو پاکستان لانے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) سابق صدر اور آرمی چیف پرویز مشرف کے حوالے سے اہم خبر سامنے آئی ہے۔ جنہیں پاکستان لانے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
پرویز مشرف کے خاندانی ذرائع نے خبر دی ہے کہ ان کو پاکستان منتقل کرنے کے لیے ڈاکٹروں کا پینل کر حتمی فیصلہ کرے گا۔
ذرائع نے خبر دی ہے کہ سابق صدر کو پاکستان لانے کے لیے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ تاہم پرویز مشرف کی پاکستان منتقلی کا حتمی فیصلہ ڈاکٹرز کی رائے سے مشروط ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر ڈاکٹرز نے اجازت دی تو انہیں جلد ہی پاکستان منتقل کردیا جائے گا۔ اس حوالے سے تمام ضروری انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عطااللہ تارڑ کے ایوان سے باہر چلے جانے پربجٹ اجلاس دوبارہ شروع
یاد رہے کہ کچھ دن قبل سوشل میڈیا پر سابق صدر کے حوالے سے افواہیں گردش کررہی تھیں۔ جس کے بعد خاندانی ذرائع نے ان کی حالت تشویشناک ہونے اور وینٹی لیٹر پر منتقل کیے جانے کی تصدیق کی تھی۔ اب ان کے خاندانی ذرائع نے عوام سے دعا کی اپیل کردی ہے۔