مقبوضہ کشمیر میں 4 نوجوانوں کی شہادت پر پاکستان کی مذمت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں 4 کشمیری نوجوان کی شہادت کی مذمت کی ہے۔ پاکستانی دفتر خارجہ نے بیان دیا ہے کہ دنیا مقبوضہ کشمیر کا معاملہ یواین قراردادوں کی مطابق حل کرائے۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حالیہ انسانیت سوز واقعات پر پاکستانی دفتر خارجہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں 4 کشمیری نوجوانوں کی شہادت کی مذمت کرتا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں غیرقانونی تسلط کیلئے فورس کا استعمال کررہا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں نوجوانوں کو دباکرحقوق کو پامال کیا جارہا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ بھارتی جارحیت سے5 اگست 2019 سےاب تک 621 کشمیریوں کوشہید کیا جا چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نبی کریم ﷺ کی شان اقدس میں گستاخی، چین کا بھارت کے خلاف سخت ردعمل
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کا محاصرہ جاری ہے۔ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں جاری واقعات کی توجہ عالمی برادری سے کراتا ہے۔ دنیا مقبوضہ کشمیر کا معاملہ یواین قراردادوں کے مطابق حل کرائے۔
خیال رہے مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج نے چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید چار نہتے کشمیریوں کو شہید کردیا تھا۔