(ویب ڈیسک) نیب راولپنڈی نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمیں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو طلب کرلیا۔
ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے عمران خان کو 15 جون کو دن 11 بجے طلب کیا گیا, نیب لاہور ٹیم نے عمران خان کی طلبی کا نوٹس موصول کروا دیا۔نوٹس کے متن میں کہا گیا کہ عمران خان کو بطور وزیر اعظم 108 تحائف ملے, عمران خان نے 58 تحائف حاصل کیئے جو توشہ خانہ میں جمع نہ کروائے گئے۔