" تونیسیا کا کم قیمت نامیاتی زیتون تیل جلد پاکستان کے شہر شہر دستیاب ہوگا"، تونیسا کے سفیر کا دعویٰ

Jun 13, 2023 | 00:11:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان میں تونیسیا کی سفیر   کا کہنا ہے کہ پاکستان نے تونیسیا کی آزادی سے پہلے بھی اقوام متحدہ میں اسکا ساتھ دیا  تھا وقت کے ساتھ یہ رشتے مزید مضبوط ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تونیسیا کی سفیر دورسیف معاروفی کی 24 نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے تونیسیا کی آزادی سے پہلے بھی اقوام متحدہ میں اسکا ساتھ دیا تونیسیا کو مشکل وقت میں پاکستان کی سفارتی حمایت کا ہمیشہ علم ہے ہم آج بھی پاکستان کو اپنا سب سے اچھا دوست سمجھتے ہیں وقت کے ساتھ تونیسیا پاک رشتے مزید مضبوط ہوئے ہیں۔

انہوں نے دعوی کرنے ہوئے کہا کہ پاکستان میں تونیسیا کا کم قیمت نامیاتی زیتون تیل جلد پاکستان کے شہر شہر دستیاب ہوگا پاکستان اور تونیسیا کے تجارتی معاہدے ہوچکے ہیں دونوں ممالک کے تجارتی معاہدوں سے تجارت مزید بڑھے گی۔