(24 نیوز)کور کمانڈر کراچی نے سمندری طوفان کے حوالے سے رات گئے بدین میں ہنگامی کانفرنس کی،کانفرنس میں موجود ڈی جی رینجرز سندھ اور جی او سی حیدرآباد سمیت فوجی و سول اداروں کے ذمہ دارین نے شرکت کی۔
کانفرنس میں متعلقہ ذمہ دارین نے کور کمانڈر کراچی کو مکمل بریفنگ دی ،کور کمانڈر نے بروقت تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا ،کور کمانڈر کراچی نے ہدایت کی کہ ممکنہ خطرے سے نمٹنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں ،اب تک پاک فوج کے دستے ریسکیو کیلئے مختلف مقامات پر پہنچ چکے ہیں ، کور کمانڈر کراچی نے کہاکہ کسی بھی صورت عوام کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔
سمندری طوفان، کور کمانڈر کراچی کی ہنگامی کانفرنس، انتظامات کا جائزہ لیا
Jun 13, 2023 | 01:06:AM