(سید رضوان کاظمی) چونیاں کی باہمت بنت حوا بھٹہ خشت پر اینٹیں نکالنے ساتھ ساتھ اپنی خداداد صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتی رہتی ہیں جس میں یہ باہمت خاتون شانوں پر رسی باندھ کر ٹریکٹر اور جیپ کھینچ لیتی ہیں اور موٹر سائیکل شانوں پر اٹھا لیتی ہیں۔
چونیاں کے نواحی گاؤں کی محنت کش باہمت خاتون بھٹہ خشت پر اینٹیں نکال کر اپنا اور اپنے بچوں کا پیٹ پالتی ہے اور اہل خانہ کی غربت کو کم کرنے میں دن بھر کوشاں رہتی ہیں۔ اس باہمت محنت کش خاتون نے ایسا کمال کیا کہ مردوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔
خاتون شانوں پر رسی ڈال کر پہلے ٹریکٹر کو کھینچ کر دکھایا اور بعد میں جیپ کو کھینچ کر دکھایا اور پھر موٹر سائیکل کو اپنے شانوں پر اٹھا کر یہ ثابت کیا کہ وہ خاتون ہو کر بھی مردوں سے کم نہیں ہے۔
مزید پڑھیں: ٹریفک انسپکٹر محمد نوید بٹ نے ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کردی
خاتون کا کہنا ہے کہ میں باہمت ہوں اور بھٹہ خشت پر محنت کرکے اپنا اور اپنے بچوں کا پیٹ پالتی ہوں ٹریکٹر جیپ اور موٹر سائیکل شانوں پر اٹھانے کا واحد مقصد یہ ہے کہ پاکستان کی محنت کش خواتین مردوں سے کم نہیں ہیں۔