بارکھان میں بارودی سرنگ پھٹنے سے دھماکہ، 2 افراد جاں بحق

Jun 13, 2023 | 10:59:AM
بارکھان میں بارودی سرنگ پھٹنے سے دھماکہ، 2 افراد جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(دوران بلوچ) بارکھان میں ہن ندی کے قریب موٹر سائیکل باوردی سرنگ سے ٹکرانے سے دھماکہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں 2 افراد جانبحق ہو گئے۔ بم ڈسپوزل ٹیم کو کوہلو سے بارکھان روانہ کر دیا گیا۔

بارکھان ہن ندی کے قریب موٹر سائیکل باوردی سرنگ سے ٹکرا گئی، دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جان بحق ہو گئے۔ جان بحق ہونے والوں کی شناخت مدو شاہیجہ اور سلمان ٹینگیانی کے نام سے ہوئی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: ممکنہ سمندری طوفان کے پیش نظر ضلع تھرپارکر میں الرٹ جاری
ایس ایچ او ابرار احمد کے مطابق سڑک کلیئر نا ہونے کی وجہ سے پولیس جائے موقع پر نہیں پہنچ سکی۔   میجر رسالدار شیرمحمد مری کا کہنا ہے کہ بم ڈسپوزل ٹیم کو کوہلو سے بارکھان روانہ کر دیا گیا ہے۔