(24 نیوز) خیرپور میں پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ جیلانی ہمہ وقت خدمت خلق میں پیش پیش ہیں۔
خیرپور میں پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ جیلانی نے سماجی تنظیم کے تعاون سے روزگار کے وسائل فراہم کیے۔ انہوں نے خواتین میں سلائی مشینیں الیکٹریشن کا سامان اور مرد حضرات میں سبزی اور فروٹ سے بھرے ریڑھے اور رکشے تقسیم کیے ۔
یہ بھی پڑھیں: کاشتکاروں کے مفادات کا ہر صورت تحفظ کریں گے:وزیر اعلیٰ پنجاب
نفیسہ شاہ کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کا منشور ہی روٹی کپڑا اور مکان دینا ہے، اور حسن افروز ٹرسٹ ہماری مدد کر رہا ہے، سیلاب کی صورتحال میں حسن افروز نے ہماری بہت مدد کی، راشن اور ترپال دیئے، جو ہم نے سیلاب متاثرین میں تقسیم کیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ایک ایک فرد کو 2 لاکھ اور 70 ہزار روپے کا کاروبار کرکے دیا ہے تاکہ وہ گھر کا خرچہ چلا سکیں، پیپلزپارٹی ویسے بھی غریب عوام کی خدمت کرنے میں سب سے اول ہے۔