توڑ پھوڑ اور املاک کو تقصان پہنچانے کا معاملہ، تحریک لبیک کے 36 کارکنان بری

Jun 13, 2023 | 12:46:PM

(جمال الدین) توڑ پھوڑ اور املاک کو تقصان پہنچانے کے مقدمے میں عدالت نے تحریک لبیک پاکستان 36 کارکنان کو بری کر دیا۔

تحریک لبیک کارکنان کیخلاف توڑ پھوڑ ،املاک کا نقصان پہنچانے کے مقدمے کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے سماعت کیا۔ ملزمان کی جانب سے محسن رضا اور اسری چودھری ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے۔

یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیل سےمتعلق کیس پر فیصلہ محفوظ
عدالتی فیصلے کے مطابق پراسیکیوشن ملزمان کیخلاف الزامات ثابت نہیں کر سکی جس پر انسداد دہشت گردی عدالت نے تحریک لبیک کے 36 کارکنان کو بری کر دیا۔

واضح رہے کہ ملزمان پر جلاؤ گھیراؤ اور املاک کو نقصان پہنچانے کا الزام تھا، ملزمان کیخلاف تھانہ شاہدرہ میں 2021 میں مقدمہ درج ہوا تھا۔

مزیدخبریں