جناح ہاؤس پر حملے کے مرکزی کردار پی ٹی آئی رہنما پولیس کی گرفت میں نہ آسکے

Jun 13, 2023 | 12:51:PM

(عرفان ملک) 9 مئی کو جناح ہاؤس لاہور پر حملے کے مرکزی کردار پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر، میاں اسلم اقبال، امتیاز شیخ اور حسان نیازی کو تاحال گرفتار نہیں کیا جاسکا۔

اب تک پولیس کی جانب سے کیے جانیوالے متعدد ریڈز کی اطلاع ملزمان کو پہلے ہی پہنچ گئی اور وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوتے رہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس کو جدید ٹیکنالوجی سے متعدد بار ملزمان کے ٹھکانوں کی اطلاع ملی لیکن پولیس کے پہنچنے سے پہلے ہی ملزمان فرار ہونے میں کامیاب رہے۔

یہ بھی پڑھیے: بشریٰ بی بی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیل سےمتعلق کیس پر فیصلہ محفوظ

خیال رہے کہ میاں اسلم اقبال پر جناح ہاؤس کے باہر شہری کو گولی مار کر قتل کرنے کا الزام ہے جبکہ ایف آئی آر کے مطابق حماد اظہر اور شیخ امتیاز شہریوں کو جناح ہاؤس توڑ پھوڑ کیلئے لائے۔

اس کے علاوہ حسان نیازی کی کور کمانڈر کی یونیفارم لہرانے کی ویڈیوز بھی پولیس نے ریکارڈ کا حصہ بنائی ہیں۔

اس وقت لاہور پولیس آپریشن ونگ، انویسٹی گیشن اور سی آئی اے ٹیمیں ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوشاں ہیں۔

مزیدخبریں