(24نیوز)مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے بری خبر،بجلی ایک مرتبہ پھر مہنگی کر دی گئی، نیپرا نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی 1 روپے 61 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی ،بجلی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اپریل کے ماہ کیلئے مہنگی کی گئی ہے۔
سی پی پی اے نے 2 روپے 1 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی،بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق جون کے بلوں پر لاگو ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں:تیل کی قیمتوں میں کمی
اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔