پی ٹی آئی کو خیر باد کہنے والوں کا سلسلہ جاری, شعبہ خواتین سے ایک اور وکٹ گر گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پی ٹی آئی ملتان کی سٹی صدر خواتین ونگ آصفہ سلیم نے بھی تحریک انصاف چھوڑ دی۔
تحریک انصاف کو خیر باد کہنے والوں کا سلسلہ تھم نہ سکا، پی ٹی آئی شعبہ خواتین سے ایک اور وکٹ گر گئی، آصفہ سلیم نےسیاست سے بھی کنارہ کشی کااعلان کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیل سےمتعلق کیس پر فیصلہ محفوظ
اپنے ویڈیو پیغام میں سیاست اور پی ٹی آئی کو خیر باد کا اعلان کرتے ہوئے آصفہ سلیم نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی پرزور مذمت کرتی ہوں، پرا من اور باعزت سیاست کی حامی رہی ہوں۔