بی ٹی ایس ممبر جنک کوک لائیو اسٹریمنگ کے دوران سوگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) جنوبی کورین میوزک بینڈ بی ٹی ایس کے گلوکار جنک کوک لائیو اسٹریمنگ کے دوران سوتے رہے ان کے 6 ملین فالوورز انہیں سوتا اور خراٹے بھرتا دیکھ کر محظوظ ہوتے رہے۔
مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پاپ گلوکار جنک کوک کی لائیو اسٹریمنگ کی ویڈیوز وائرل ہوگئی ہیں۔
View this post on Instagram
گزشتہ اتوار کو جب بی ٹی ایس کے گلوکار کو رات بھر نیند نہ آئی تو انہوں نے صبح 7 بجے لائیو اسٹریمنگ پر آنے کا ارادہ کیا، جلد ہی ان کے 6 ملین فالوورز نے انہیں جوائن کرلیا۔
25سالہ گلوکار نے لائیو اسٹریمنگ کے آغاز میں ہی مداحوں کو اپنی کیفیت سے آگاہ کردیا تھا، تاہم کچھ ہی دیر بعد گلوکار آن کیمرہ ہی سو گئے۔
[full] 21 minutes of jungkook sleeping on his live ???? pic.twitter.com/5olFcuO0LN
— jk vids ???? (slow) (@jjklve) June 12, 2023
اس کے بعد لائیو اسٹریمنگ 20 منٹ تک جاری رہا اور تقریباً ان کے 6 ملین فالوورز انہیں اسی طرح سوتا ہوا دیکھتے اور پسند کرتے رہے، جبکہ کچھ مداحوں نے انہیں سوتا دیکھ کر ان کی ویڈیو ریکارڈ کرنا شروع کر دی جو اب سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں اور 8 لاکھ سے زائد ٹوئٹس کے ساتھ ٹوئٹر پر ٹرینڈ کر رہی ہیں۔