علی امین گنڈا پور کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں انکوائری کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ساجد بلوچ) نیب کی جانب سے علی امین گنڈا پور کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے۔
انکوائری کا دائرہ کار وسیع ہوگا اور علی امین گنڈا پور کے متعدد فرنٹ مین اور خاندان کے لوگوں سے بھی پوچھ گچھ اور تحقیقات ہوں گی۔ علی امین گنڈا پور کیخلاف ملنے والی شکایات کو یکجا کرکے باقاعدہ انکوئری کی منظوری دے دی گئی ہے جس پر نیب پشاور نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: جناح ہاؤس پر حملے کے مرکزی کردار پی ٹی آئی رہنما پولیس کی گرفت میں نہ آسکے
ذرائع کے مطابق چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد نے سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں باقاعدہ انکوائری کا حکم دیا ہے جبکہ نیب ٹیم نے علی امین گنڈا پور کے اثاثوں کی چھان بین کیلئے متعلقہ اداروں سے ان کی جائیدادوں کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔