مصنوعی ذہانت جمہوریت اور انسانی حقوق کیلئے خطرہ ہے: سیکرڑی جنرل اقوام متحدہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے مصنوعی ذہانت کو جمہوریت اور انسانی حقوق کے لیے خطرہ قرار دے دیا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کا کہنا ہے کہ مصنوعی ذہانت (AI) سے لاحق خطرات جمہوریت اور انسانی حقوق کے لیے خطرہ ہیں، مصنوعی ذہانت کا استعمال غلط معلومات اور نفرت پھیلانے کے لیے کیا جا رہا ہے.
یہ بھی پڑھیں: تیسرے بچے کی پیدائش پر خاتون ٹیچر نوکری سے فارغ
اے آئی کی نگرانی کے لیے ایک بین الاقوامی واچ ڈاگ بنانے کی تجویز کی حمایت کرتے ہوئے انتونیو گوٹیرس نے کہا کہ اگرچہ اے آئی کی ترقی کو کچھ بھلائی کے لیے استعمال کیا گیا ہے، لیکن اس سے لاحق خطرات جمہوریت اور انسانی حقوق کے لیے خطرہ ہیں
انہوں نے مزید کہا کہ وہ کچھ مصنوعی ذہانت کے ایگزیکٹوز کی طرف سے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کی طرح ایک واچ ڈاگ باڈی بنانے کی تجویز کی حمایت کرتے ہیں۔