پاکستان میں آن لائن بائک سروس بائیکیا کی ایپ ہیک ہونے کے بعد بحال

Jun 13, 2023 | 17:52:PM

(ویب ڈیسک) پاکستان کی آن لائن بائیک ایپلی کیشن ’بائیکیا‘ کو ہیک کر لیا گیا جس کے بعد اسے بحال کردیا گیا ہے۔
منگل کے روز بائیکیا کے صارفین کو تب حیرانی ہوئی، جب انہیں فون پر نازیبا پیغامات ملنا موصول ہوئے۔

بائیکیا نے اپنی ایپ کے ہیک ہونے اور پھر اس خرابی کو دُور کرنے کی تصدیق کر دی ہے۔
بائیکیا نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’بائیکیا اپنی موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے

کسٹمرز کو موصول ہونے والے پیغامات کے لیے معذرت چاہتا ہے۔ بائیکیا کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی جاتی ہے کہ یہ واقعہ تھرڈ پارٹی کمیونیکیشن ٹول کے سبب پیش آیا۔ بائیکیا کی ٹیم نے اِس تکنیکی مسئلے کو ٹھیک کر دیا ہے۔‘
بائیکیا نے مزید لکھا کہ ’اب ہماری ایپ آپ کے استعمال کیلئے بالکل محفوظ ہے اور آپ ہمیشہ کی طرح بے فکری کے ساتھ بائیکیا ایپ استعمال کر سکتے ہیں۔‘

مزیدخبریں