رانا ثناءاللہ کے گھر پر حملے میں ملوث 44 ملزمان کی شناخت ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) عمران خان کی گرفتاری کے بعد فیصل آباد میں رانا ثناءاللہ کی رہائشگاہ پر حملوں میں ملوث 44 ملزمان کی شناخت ہوگئی ہے۔
اس حوالے سے فیصل آباد پولیس کیجانب سے گرفتار ملزمان کی شناخت پریڈ کا مرحلہ مکمل کرلیا گیا ہے اور انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ملزمان کا سات روز کا جسمانی ریمانڈ دے دیا جس کے بعد پولیس انہیں تفتیش کیلئے ساتھ لے گئی۔
یہ بھی پڑھیے: پرویز الہیٰ کی درخواست منظور، جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ معطل
اس سے پہلے پانچ ملزمان شناخت پریڈ کے دوران شناخت نہ ہونے پر مقدمے سے ڈسچارج کیا گیا۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے خصوصی جج محمد حسین نے کیس کی سماعت کی۔