پاکستان میں سونا مزید سستا ،خریداروں کی چاندی ہو گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونا 2 ڈالر سستا ہوکر 1961 ڈالر فی اونس کا ہوگیا.
اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک ہی دن میں 7 روپے سستا ہونے پر سونا بھی سستا ہوگیا ،ایک ہی دن میں فی تولہ سونا 4 ہزار روپے سستا ہوگیا،ایک تولہ سونے کم ہوکر 2 لاکھ 21 ہزار 500 روپے تک گرگیا جبکہ 10 گرام سونا 3430 روپے سستا ہوکر 1 لاکھ 89 ہزار 900 روپے کا ہوگیا ۔
عالمی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 2650 روپے پر ہی برقرار رہی۔