عمران نذیر کی کم بختی آ گئی ، قانونی ٹیم نے سڑک پر ہی روک لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) حکومت نے ٹیکس وصولی مہم تیز کر دی، سابق ٹیسٹ کرکٹر عمران نذیر بھی ایکسائزکےہتھے چڑھ گئے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے ٹیکس وصولی مہم تیز کر دی ہے ، ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کی موبائل ٹیمیں سڑکوں پر نکل آئی ہیں اور بنا ٹوکن ٹیکس والی گاڑیوں کو فوراً بند کر دیا جا رہا ہے ، ایسا ہے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق بلے باز عمران نذیر کے ساتھ بھی ہوا جب کینال روڈ پر ٹوکن ٹیکس نادہندہ گاڑی کو روک لیا گیا، گاڑی روکنے پر معلوم ہوا کہ گاڑی میں سابق پاکستانی سٹار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :پاکستان میں سونا مزید سستا ،خریداروں کی چاندی ہو گئی
ایکسائزحکام کے مطابق عمران نذیر کی گاڑی ایک سال سے ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹر تھی، عمران نذیر نے موقع پر آن لائن سہولت کے لئے 13ہزار سے زائد کی ادائیگی کی،عمران نذیرنے شہریوں کو بروقت ٹیکس ادائیگی اور ایکسائزکے ساتھ تعاون کی درخواست بھی کی۔