"ایک شخص نے گھر بیٹھ کر جناح ہاؤس، ایمبولینس اور ہسپتال جلائے"، مریم اورنگزیب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ایک شخص نے گھر بیٹھ جناح ہاوس ، ایمبولینس اور ہسپتال جلائے ۔
تفصیلات کے مطابق جناح ہاؤس لاہور کے دور ے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ ملک کے خلاف پراپیگنڈاکرنے والوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا، کچھ ریڈ لائنز ریاست کی بھی ہوتی ہیں،جناح ہاؤس میں قائداعظم کی تصاویر کونذر آتش کیاگیا، افواج کی وردیوں اور یادگار شہداکی بے حرمتی کی گئی، 9مئی کو ٹارگٹ کرکے شہدا کی یادگاروں کو نشانہ بنایا گیا ،ڈنڈوں اور آگ سے قائد اعظم کے گھر کو جلا گیا۔
جناح ہاؤس پر حملے کے معاملے میں ایک قومی ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جناح ہاؤس 9مئی کے سانحہ کے بعد عوام نے دیکھا جس طرح مسلح جتھے غنڈے جناح ہاؤس پر حملہ آور ہوئے،جناح ہاؤس گھر میں تصاویر کو نذر آتش کیا گیا پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی،جس جس شخص نے9 مئی کو پلان کیا اس کو مانیٹر کیا وہ محب الوطن نہیں ہو سکتا صرف ملک دشمن ہو سکتا ہے۔
مریم اورنگزیب کا کہناتھا کہ اس ڈر سے جیل نہ جائے سازشیں بے نقاب نہ ہو جائیں اپنےُگھر بیٹھ کر جناح کا گھر ، ایمبولینس ہسپتال جلائے ،شہدا کی یادگاروں اور ایم ایم عالم کے جہاز ، کیپٹن شیر خان کے مجسمہ کو نذر آتش کیاگیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ افواج پاکستان کے وردی کے بے حرمتی کی، سازش اور بیانیہ دفن ہو چکا ہے،کچھ قوموں ریاستوں کی ریڈ لائنز ہوتی ہیں اس کو پار کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ،فتنہ سازشی ملک پر مسلط کرکے دیمک کی طرح کھایا گیا،جس طرح عوام اور جماعتوں نے اکٹھا ہوکر بتا دیا کہ کسی کو جرات نہ ہو شہدا کی یادگاروں پر حملہ آور نہ ہو،جس قسم کا جلائو گھیرائو دیکھا ۔
انہوں نے کہا کہ فتنہ فساد کو لوگوں کے ذریعے تباہی کہاں کہاں ٹارگٹ اور حملہ کرنا ہے نفرت کی آگ میں بچوں کو پھینکا انکے والدین باہر بیٹھے عدالتوں رہے ،عمران خان نے میڈیا پر ذمہ داری ڈال دی کہ ٹانگ پر گولی لگی،گھر بیٹھ کر پلاننگ کی لیکن اتنی شرم و حیا نہیں کہتے خواتین کے ساتھ ریپ یا زیادتی کی,9 مئی کا سیاہ دن و کرپشن سے بچنے کےلئے ذمہ داری خواتین پر ڈال رہا ہے".
مریم اورنگزیب نے کہا کہ" شہبازشریف نے کہا ہے کہ قانون کے مطابق پی ٹی آئی کارکنوں کو جیلوں میں رکھا جائےگا۔"