چینی الیکٹرک گاڑیوں پر ڈیوٹی لگانے کا فیصلہ

Jun 13, 2024 | 09:02:AM
 چینی الیکٹرک گاڑیوں پر ڈیوٹی لگانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)یوری یونین نے اپنی صنعت کو بچانے کے لیے چینی الیکٹرک گاڑیوں پر ڈیوٹی لگانے کا فیصلہ کر لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یورپی یونین چین کی الیکٹرک گاڑیوں پر 38 فیصد تک ڈیوٹی لگائے گی، بی وائے ڈی کی گاڑیوں پر 17 فیصد اور گیلی کی گاڑیوں پر20 فیصد ڈیوٹی لگے گی۔

یوروپی یونین 4 جولائی کو چینی الیکٹرک گاڑیوں (EVs) پر محصولات میں اضافہ کرے گا جب تک بیجنگ سبسڈی کے"حل" پر اتفاق کرنے میں ناکام رہے گا۔

یورپ کا کہنا ہے کہ سبسڈی مسئلے کا حل نہ ہونے سے اس کی مارکیٹ خراب ہو رہی ہے, یوروپی کمیشن کے مطابق وہ 4 جولائی کو چینی کار سازوں پر محصولات کو 38 فیصد تک بڑھا دے گا جو کہ اس وقت 10 فیصد کی سطح پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شہریوں کے بیرون ملک سفر پر پابندی

یورپی یونین کے ایگزیکٹو نے کہا کہ اس نے سبسڈی کے بارے میں اپنی تحقیقات کے نتائج پر بات کرنے اور “مسائل کو حل کرنے کے ممکنہ طریقے تلاش کرنے” کے لیے چینی حکام سے رابطہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر چینی حکام کے ساتھ مذاکرات میں کوئی مؤثر حل نہیں نکلا تو نئی درآمدی ڈیوٹی 4 جولائی سے لاگو ہو گی۔