(کومل اسلم، محمد حماد)محکمہ موسمیات کے مطابق عیدالاضحٰی کے دن ملک بھر میں موسم گرم رہے گا لیکن عید کے بعد بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جون کے آخر میں بھی بارش کے دو سلسلے ملک میں داخل ہوں گے جبکہ پاکستان میں مون سون وقت سے پہلے بھی شروع ہو سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات نے آج اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مری، اسلام آباد اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے جبکہ گلگت بلتستان اورآزاد کشمیر کے مختلف مقامات پر بارش کاامکان ظاہر کیا گیا ہے
محکمے کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے اکثر بالائی حصوں میں بارش متوقع ہے، بالائی پنجاب میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے،میر پورخاص، تھرپارکر، بدین اور عمر کوٹ میں بارش جبکہ خضدار، لسبیلہ اور آواران میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے، گلیات، راولپنڈی، اٹک، تلہ گنگ، چکوال اور جہلم میں بھی بارش ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے علاقے گجرات، میانوالی، خوشاب، بھکر، سرگودھا، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، فیصل آباد، ساہیوال، اوکاڑہ، قصور، ننکانہ صاحب، لاہور، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، وزیر آباد، سیالکوٹ، نارووال اور گوجرانوالہ میں بارش ہونے کی توقع ہے جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان، تونسہ، لیہ، راجن پور، دیر، سوات، مالاکنڈ، باجوڑ، کوہستان، چترال، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، چارسدہ، کوہاٹ، ہنگو، کرک، بنوں، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم اور وزیرستان میں بھی بارش ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ اس سال مون سون سیزن میں معمول سے زیادہ بارشیں متوقع ہے, حکام نے دریاؤں،ندی نالوں میں طغیانی کے پیش نظر اطراف کی آبادیوں کو احتیاط کا انتباہ جاری کردیا۔
یہ بھی پڑھیں:ٹریکٹرز پر 10 فیصد سیلز ٹیکس عائد، مہنگے ہونے کا امکان
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر لاہور میں گرمی کی شدت میں اضافہ، موجودہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ،زیادہ سے زیادہ 44 ڈگری تک جانے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 34 فیصد ریکارڈ کیا گیا،محکمہ موسمیات کے ماہرین کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔
ماہرین نے شہریوں کو احتیاط برتنے اور غیر ضروری سفر سے اجتناب کی تاکیدکردی۔
ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق شہر لاہور میں فضائی آلودگی کی شرح 141 ریکارڈ کی گئی جس کے بعد لاہور عالمی فضائی آلودگی کی درجہ بندی میں چوتھے نمبر پر آگیا۔
محکمہ موسمیات کےمطابق شہر کراچی کا موسم آج بھی گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، موجودہ درجہ حرارت32 ، زیادہ سے زیادہ 38 ڈگری تک جانے کا امکان ہے،ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج مطلع جزوی ابر آلود رہے گا تاہم بارش کا کوئی امکان نہیں ہے ۔