پنجاب کا 5390ارب روپےکا بجٹ پیش

تنخواہوں میں اضافہ متوقع،صحافیوں کے انڈومنٹ فنڈ کیلئے ایک ارب روپے مختص،’اپنی چھت اپنا گھر ‘منصوبے کے تحت 7 ارب روپے مختص

Jun 13, 2024 | 10:08:AM

(حسن علی)پنجاب کامالی سال 25-2024کا بجٹ پیش کردیا گیا،صوبائی وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان نے بجٹ پیش کیا۔
پنجاب کے آئندہ بجٹ کی دستاویز کی تیاری کو حتمی شکل دے دی گئی۔پنجاب کا آئندہ مالی سال کے بجٹ کا حجم 5390ارب رکھے جانےکا تخمینہ ہے،این ایف سی کی مد میں پنجاب کو 3700ارب روپے ملنے  جبکہ صوبے کی اپنی آمدن کا تخمینہ 1027 ارب روپے لگایا گیا ہے۔
تنخواہوں کی مد میں 597 ، پنشن کی مد میں 447 ارب رکھنے کی تجویز دی جائے گی۔  سروس ڈلیوری پر اخراجات کا تخمینہ 841ارب روپے،ترقیاتی بجٹ کی مد میں 800 ارب تک مختص کرنے کی تجویر دی جائے گی۔

ضرورپڑھیں:صحافی ، میڈیا ورکرز کیلئے ہیلتھ انشورنس کا اعلان
رمضان پیکج کے لیے 30 ارب، سی بی ڈی کیلئے 8 ارب مختص کرنے،تعلیم کیلئے 600 ارب، صحت کیلئے 406 ارب ،وزیراعلیٰ روشن گھرانہ کیلئے 9.8ارب روپےمختص کرنے کی تجویز دی جائے گی۔
’اپنی چھت اپنا گھر ‘منصوبے کے تحت 7 ارب روپے مختص کئے جانے کا امکان ہے جبکہ گرین پاکستان انشیٹیو کے لئے 40 ارب روپے رکھنے  کی تجویز ہے۔صحافیوں کے انڈومنٹ فنڈ کے لئے 1ارب روپے رکھے جانے کا تخمینہ،پنجاب ریونیو اتھارٹی کیلئے ٹیکس وصولی کا ہدف 300 ارب رکھنے کی تجویز،بورڈ آف ریونیو کیلئے 105 ارب کا ٹیکس وصولی کا ہدف رکھنے کی تجویز  پیش کی جائے گی۔
ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کو 55 ارب روپے کا ہدف دئیے جانے کا امکان،بجٹ میں بیرونی قرضوں کی ادائیگی کیلئے121 ارب روپے رکھے جائیں گے،غیر صوبائی محاصل میں پنجاب کا ہدف 558 ارب روپے رہنے کا امکان ہے۔سرکاری ملازمین کی تنخواہوں،پنشن میں وفاق کی طرز پر اضافہ کیاجائے گا ۔

ذرائع  کے مطابق آج پیش کیا جانیوالا پنجاب کا بجٹ ٹیکس فری ہو گا ،کسانوں کیلیے 30 ارب روپے ٹریکٹر سکیم کیلیے مختص ،  لائیو سٹاک فارمر کارڈ کیلیے 2 ارب روپے جبکہ زراعت سیکٹر  کیلیے 64 ارب روپے مختص  کئے گئے ہیں۔

مزیدخبریں