آزادی مارچ توڑ پھوڑ کیس،عمران خان، شاہ محمود اور شیخ رشید بری

Jun 13, 2024 | 10:42:AM

(24نیوز)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے آزادی مارچ توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی سے متعلق مقدمے میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو بری کر دیا۔

عدالت نےعمران خان، شاہ محمود قریشی، شیخ رشید اور دیگر کی جانب سے بریت کیلئے دائر درخواستوں پر پہلے سے محفوظ فیصلہ سنایا،جوڈیشل مجسٹریٹ ملک محمد عمران نے آزادی مارچ سے متعلق تھانہ آئی نائن میں درج مقدمےکا فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان، شاہ محمود قریشی اور شیخ رشید کو بری کرنے کا اعلان کیا،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے صداقت عباسی، علی نواز اعوان کو بھی بری کر دیا۔

خیال رہے کہ عمران خان، شاہ محمود قریشی، شیخ رشید اور دیگر کیخلاف تھانہ آئی نائن میں مقدمہ دفعہ 144کی خلاف ورزی، توڑ پھوڑکی دفعات کے تحت 2022 میں درج کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:  بڑی پابندیاں لگ گئیں،لین دین کرنے والے بینکوں کو وارننگ

مزیدخبریں