سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 74 ہزار پوائنٹس کی حد دوبارہ بحال

Jun 13, 2024 | 11:37:AM
سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 74 ہزار پوائنٹس کی حد دوبارہ بحال
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی بجٹ پیش کئے جانے کے اگلے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی ،ہنڈرڈ انڈیکس دوبارہ 74 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا ۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے دوران سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان ہے، بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 1909 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔

پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق صبح تقریباً 10 بج کر 15 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 1909 پوائنٹس یا 2.62 فیصد اضافے کے بعد 74 ہزار 707 پر پہنچ گیا، جو گزشتہ روز 72 ہزار 797 پر بند ہوا تھا۔

 سٹاک مارکیٹ میں 2120 پوائنٹس اضافے کے بعد 100 انڈیکس 74 ہزار 917 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نئے مالی سال 25-2024 کا 18ہزار ارب سے زائد حجم کا بجٹ پیش کردیا تھا، جس میں وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد تک اضافے کیساتھ ساتھ ملک میں ملازمین کی کم از کم تنخواہ 37 ہزار روپے مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے اور ملک کے دفاعی اخراجات کیلئے 21 سو 22 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عدت نکاح کیس کی اپیلوں پر فیصلہ?،اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم سنا دیا

دوسری جانب انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں بھی اضافہ ہوا ہے،کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے دوران انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 9 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 70 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔