پنجاب کا بجٹ ٹیکس فری ہوگا

Jun 13, 2024 | 12:09:PM
 پنجاب کا بجٹ ٹیکس فری ہوگا
کیپشن: File Photo
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پنجاب کا آئندہ مالی سال 25-2024کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا،صوبائی وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان بجٹ پیش کریں گے۔ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب کا بجٹ ٹیکس فری ہوگا۔

ذرائع  کے مطابق آج پیش کیا جانیوالا پنجاب کا بجٹ ٹیکس فری ہو گا ،کسانوں کیلیے 30 ارب روپے ٹریکٹر سکیم کیلیے مختص ،  لائیو سٹاک فارمر کارڈ کیلیے 2 ارب روپے جبکہ زراعت سیکٹر  کیلیے 64 ارب روپے مختص  کئے گئے ہیں۔

ضرورپڑھیں:وفاق کے بعد پنجاب کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا، حجم 5390ارب رکھے جانےکا تخمینہ

اے ڈی پی کی مخصوص سکیموں سے 530 ارب روپے کی بچت  ہو گی،تاریخ میں پہلی مرتبہ 842 ارب روپے کا  ترقیاتی بجٹ پیش کیا جا رہا ہے ۔تنخواہوں میں 25 فیصد تک اضافہ جبکہ پینشنز میں 15 فیصد اضافہ ہو گا۔