(عاجز جمالی)سندھ کے آئندہ مالی سال کا بجٹ کل پیش کیا جائے گا، سندھ میں 2350 ارب روپے بجٹ کا تخمینہ لگایا گیا ہے جس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کیلئے 423 ارب روپے سے زائد رقم رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔
سندھ اسمبلی کا بجٹ اجلاس کل جمعہ کو بروز 14 جون کی سہ پہر 3 بجے ہوگا، وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ سندھ کے آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کریں گے،سندھ کابینہ کا اجلاس کل صبح 9 بجےطلب کیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں ملازمین کی تںخواہوں میں 15 سے 20 فیصداضافے اور 50 ہزار سے زائد نئی بھرتیوں کااعلان بھی کیا جائےگا۔
بجٹ میں 200 گھروں کو سولر سسٹم دینے کی بھی تجویز ہے پہلے مرحلہ میں دوسوگھروں کو سولرسسٹم دیئے جائیں گے ۔
محکمہ تعلیم ، پولیس، توانائی، صحت، لائیو اسٹاک، اور دیگر محکموں میں نئی بھرتیاں ہوں گی،سندھ بجٹ میں جاری اسکیموں کیلئے زیادہ سے زیادہ رقم مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے،نئی اسکیموں پر کم سے کم رقم مختص کی جائے گی۔
وزیراعلیٰ مراد علی شاہ بجٹ پیش کریں گے، اجلاس میں بجٹ کی منظوری دی جائے گی۔