حکومت کی اگست سے پہلے چھٹی ؟ شیخ رشید نے بڑی پیش گوئی کردی

Jun 13, 2024 | 12:36:PM
حکومت کی اگست سے پہلے چھٹی ؟ شیخ رشید نے بڑی پیش گوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے آزادی مارچ توڑ پھوڑ سے متعلق مقدمے میں بری ہونے کے بعد  شیخ رشید کا ردعمل بھی سامنے آ گیا۔

عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید  نے  کہا کہ میں  مجسٹریٹ ملک عمران اور آئی ایل ایف اور  سردار رازق  کا بہت شکر گزار ہوں،انہوں نے کہا کہ ابھی میرے 19 کیس باقی ہیں اور میں صرف عید شوہی کروں گا،انہوں نے کہا کہ آج جو 38 کھرب روپے کا اضافی بجٹ  شہباز شریف نے تیسرا  پیش کیا ہے ، غریب پہلے ہی مرا ہوا تھا اس کو اب زندہ مار دیا ہے اورآئی ایل ایف کے وکلا کو بھی گرفتار کرنے اور انکے کیسز بنائے جا رہے ہیں، سیلز ٹیکس  15 سے 18 فیصد کردیا گیا ہے اور 20 روپے لیوی فیس لگا دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران ریاض اگر کل حج پر چلا جاتا تو وہ ملک کے لئے دعا ہی کرتا ایسے سوشل میڈیا پر ناحق گرفتار کرنے سے شہر میں اور فضا خراب ہوتی ہے،انہوں نے کہا کہ یہ بجٹ آئی ایم ایف کا ہےاس سے غریب کا گزارا نہیں ہوگا۔

رپورٹر کے ایک سوال پر شیخ رشید نے جواب دیا کہ میں پی ٹی آئی کا بندہ نہیں ہوں، میرا عمران خان کیساتھ دوستی تک کا تعلق ہے اس کے لئے میں نے چلا بھی کاٹا ہے اور 3 دفعہ جیل بھی جا چکا ہوں میرا ان کی پارٹی سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آزادی مارچ توڑ پھوڑ کیس،عمران خان، شاہ محمود اور شیخ رشید بری

شیخ رشید نے کہا کہ میں عاصم منیر  سے پھر درخواست کرتا ہوں کہ خواتین کو موقع دیا جائے کیونکہ یہ حکومت زیادہ دیر نہیں چلے گی، اگست سے پہلے ہی یہ حکومت ختم ہوجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ میں حکومت سے اپیل نہیں کرتا افواج سے اپیل کرتا ہوں کہ اعوام پر رحم کریں۔