سیاسی میدان میں بڑی تبدیلی،وزیراعظم مولانا فضل الرحمان کو منانے گھر پہنچ گئے

مولانا فضل الرحمان نے ہمیشہ جمہوری اقدارکی حفاظت کیلئے پرامن جد وجہد کوفروغ دیا،شہبازشریف کی سربراہ جے یو آئی (ف)کے کردار کی تعریف

Jun 13, 2024 | 12:36:PM
سیاسی میدان میں بڑی تبدیلی،وزیراعظم مولانا فضل الرحمان کو منانے گھر پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( اویس کیانی)وزیراعظم شہباز شریف جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو منانے ان  کے گھر پہنچ گئے۔

وزیراعظم شہباز شریف مولانا فضل الرحمان سے ملنے ان کی رہائش گاہ پہنچے جہاں جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے ان کا استقبال کیا،وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کی خیریت دریافت کی۔

وزیراعظم اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات میں سیاسی مسائل کے باہمی تعاون سے حل کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز پیش کی گئی۔

ضرورپڑھیں:سینیٹ اجلاس ، تحریک انصاف اس بجٹ کو زہر قاتل سمجھتی ہے:شبلی فراز

اس دوران وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کی دینی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے ہمیشہ جمہوری اقدارکی حفاظت کیلئے پرامن جد وجہد کوفروغ دیا۔