پٹرولیم لیو ی فوری نہیں بتدریج لاگو کی جائے گی:وفاقی وزیر خزانہ

Jun 13, 2024 | 13:58:PM
پٹرولیم لیو ی فوری نہیں بتدریج لاگو کی جائے گی:وفاقی وزیر خزانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب  نے کہا ہے کہ پٹرولیم لیو ی فوری نہیں بتدریج لاگو کی جائے گی ۔

اسلام آباد میں پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ یہ جو 60 سے 80 روپے کی تجویز ہے، ہم اسے پہلے دن ہی لگانے نہیں جا رہے، اس میں اگلے مالی سال کے دوران بتدریج اضافہ ہوگا، اس میں بھی ہم عالمی قیمتوں پر نظر رکھیں گے اور اس کی مطابقت سے اس کو آگے لے کر چلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنا ہے، جی ڈی پی کا 10 فیصد ٹیکس برقرار نہیں رہ سکتا، اسے 2 سے 3 سالوں میں اسے 13 فیصد تک لے کر جانا ہے، دنیا میں کوئی ملک ایسا نہیں ہے جو جی ڈی پی کے ساڑھے 9 ٹیکس پر بیرونی امداد کے بغیر مستحکم ہے۔