پاور ڈسٹربیوشن کمپنیوں میں تمام سیاسی بھرتیاں ختم کی جا رہی ہیں: وزیرخزانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاور ڈسٹربیویشن کمپنیوں میں تمام سیاسی بھرتیاں ختم کی جا رہی ہیں۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صوبوں کے ساتھ مشاورت جاری ہے، جو صوبوں کی وزارتیں ہیں انہیں بند کرنا چاہیے، اس متعلق وزیراعظم فیصلہ کریں گے، پی ڈبیلو ڈی متعلق فیصلہ ہو کرچکے ہیں، ڈھائی ماہ میں مزید کئی اداروں میں اصلاحات سامنے آئیں گی، نجکاری کے معاملے پر سب کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کتنی کمی متوقع؟ اہم خبر آ گئی
انہوں نے مزید کہا کہ پاور ڈسٹربیویشن کمپنیوں میں تمام سیاسی بھرتیاں ختم کی جا رہی ہیں، پاؤڈر دودھ غریب آدمی نہیں خریدتا اس لیے اس پر ٹیکس کوئی بڑی بات نہیں، اگر کسی کی سم غلط بلاک ہوئی تو میں معافی مانگتا ہوں۔
دورانِ پریس کانفرنس چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ دبئی لیکس متعلق کام کیا، نوٹس بھی بھیجے ہیں، اس متعلق بریفنگ جلد وزیر خزانہ کو دینی ہے، اربوں کی ریکوری کی گئی ہے اور ایکشن بھی لیا گیا ہے۔