قومی اسمبلی کی 40 کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں 

Jun 13, 2024 | 14:33:PM
قومی اسمبلی کی 40 کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان)قومی اسمبلی کی 40 کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کا سرکلر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے جاری کر دیا۔

سرکلر کے مطابق قائمہ کمیٹی ایوی ایشن 19 اراکین پر مشتمل ہے، کابینہ سیکرٹریٹ میں 18 اراکین شامل ہیں۔

قائمہ کمیٹی موسمیاتی تبدیلی میں 19، تجارت میں 20 اراکین قومی اسمبلی شامل، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی 21 اراکین پارلیمنٹ، وفاقی وزیر خزانہ پر مشتمل ہوگی۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں مسلم لیگ ن سے 7، سنی اتحاد کونسل سے 6 اراکین شامل ہوں گے، مواصلات، تجارت، موسمیاتی تبدیلی، دفاع، توانائی کی کمیٹیاں بھی تشکیل دیدی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:سندھ کا آئندہ مالی سال کا بجٹ کل پیش کیا جائےگا، تنخواہ میں 20 فیصد تک اضافہ متوقع

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے سرکلر کے مطابق خزانہ، خارجہ امور، انسانی حقوق، اطلاعات سمیت 40 کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔