اروشی کے بعد سونم باجوہ بھی نسیم شاہ پر دل ہار بیٹھیں

Jun 13, 2024 | 15:23:PM
اروشی کے بعد سونم باجوہ بھی نسیم شاہ پر دل ہار بیٹھیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستانی بالر نسیم شاہ کی دریا دلی اور نرم مزاجی پر بھارتی پنجابی اداکارہ و ماڈل سونم باجوہ بھی دل ہار بیٹھیں۔
9 جون کو نیویارک کے نساؤ کاؤنٹی گراؤنڈ میں ہونے والے ٹی20 ورلڈکپ کے 19ویں میچ میں نسیم شاہ نے بھارت کےخلاف شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا لیکن اس کے باوجود میچ ہارجانے پر پویلین لوٹتے ہوئے وہ روپڑے جس پر ان کو پاکستانی فینز کی جانب سے بے انتہا پیار ملا۔

جہاں نسیم شاہ کی پاکستانی فینز اور فنکاروں کی جانب سے تعریف کا سلسلہ جاری تھا،وہیں بھارت میں نیشنل کرش کہلائی جانے والی سونم باجوہ نے نسیم شاہ کی ایک ویڈیو فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک سٹوری جاری کر کے سب کی توجہ حاصل کرلی۔

سونم باجوہ نے اپنی سٹوری میں چند روز قبل وائر ہونے والی ویڈیو شیئر کی،جس میں بابر اعظم ایک ننھے فین کو آٹوگراف دینے سے منع کر کے لفٹ میں سوار ہوکر وہاں سے جاتے نظر آئے اور ننھے فین کا دل ٹوٹ گیا جس کے سبب وہ رونے لگا۔

یہ بھی پڑھیں:فلم شوٹنگ کے دوران جِن آ گیا تھا، کبریٰ خان کا خوفناک انکشاف

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس بچے کو روتا دیکھ کر نسیم شاہ پریشان ہوگئے اور بچے کی طرف بڑھ کر  آٹوگراف دیا اور سیلفی بھی بنوائی اوع روتے بچے کو خوش کرنے کیلئے کہا کہ "یہ لو بابر اعظم کا بھی آٹوگراف دے رہا ہوں میں ہیں"۔

جہاں یہ ویڈیو سوشل میڈیا صارفین کے دل جیتتی نظر آئی وہیں سونم باجوہ نے بھی اس پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ "یہ بہت دل آویز اور کیوٹ "ہے۔

واضح رہے کہ سونم باجوہ سے قبل بھارتی اداکارہ و ماڈل اروشی روٹیلا بھی نسیم شاہ پر فدا تھیں اور سوشل میڈیا پر بھی اکثر انکی تعریف کرتی نظر آتی رہی ہیں۔