(24نیوز)مونال ریسٹورنٹ اور وائلڈ لائف بورڈ کے دفاتر سیل کرنے کیخلاف کیس،سپریم کورٹ نے کیس کا مختصر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
تحریری فیصلے کے مطابق مونال ریسٹورنٹ نے 3 ماہ میں جگہ خالی کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے،لامونتانا اور گلوریا جینز نے بھی رضاکارانہ طور پر ریسٹورنٹس خالی کرنے کی یقین دہانی کرائی،تین ماہ میں نیشنل پارک سے تمام کمرشل سرگرمیاں ختم کر دی جائیں،پیر سوہاوہ میں نیشنل پارک کی جگہ پر قائم تمام ہوٹل اور ریسٹورنٹس بھی خالی کئے جائیں،پیر سوہاوہ روڈ پر لائسنس شدہ کھوکے اور دکانیں کام جاری رکھ سکتے ہیں،وائلڈ لائف بورڈ کی ہدایات کے مطابق کھوکے اور دکانیں چلائی جائیں۔