شہنشاہ غزل مہدی حسن کومداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے

Jun 13, 2024 | 16:15:PM
شہنشاہ غزل مہدی حسن کومداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اپنی سحر انگیز آواز سے برِ صغیر پاک و ہند پر کئی دہائیوں تک راج کرنے والے شہنشاہ غزل استاد مہدی حسن خان کو مداحوں  سے بچھڑے آج 12برس بیت گئے۔

 دُنیائے موسیقی کے بے تاج بادشاہ مہدی حسن کا تعلق موسیقی کے کلاونت گھرانے کی سولہویں نسل سے تھا,مہدی حسن نے 18 جولائی 1927 کوبھارتی ریاست راجستھان میں معروف موسیقی گھرانے میں آنکھ کھولی، 1935 میں صرف آٹھ سال کی عمر میں گلوکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا۔

1957 کوریڈیو پاکستان سے انہیں اپنی فنکارانہ صلاحیتیں دیکھانے کا موقع ملا  اور پھر ساٹھ اور ستر کی دہائی میں ان کی گائیکی ہر گلی کوچے میں گونجنے لگی اور وہ پاکستان کے معروف ترین گائیک بن گئے۔

 نامور گلوکار نے 25 ہزار سے زائد گیت اور غزلیں گا کر برصغیر پاک وہند میں کروڑوں مداحوں کے دلوں پر راج کیا اور فنی خدمات کے اعتراف میں انہیں حکومت کی جانب سے تمغہ امتیاز، ستارہ امتیاز، پرائیڈ آف پرفارمنس اور نگار ایوارڈ سمیت متعدد اعزازات سے بھی نوازا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:فلم شوٹنگ کے دوران جِن آ گیا تھا، کبریٰ خان کا خوفناک انکشاف

مہدی حسن کو 1962 میں ریلیز ہونے والی فلم "فرنگی" میں گائی گئی غزل” گلوں میں رنگ بھرے“ سے شہرت ملی۔

 مہدی حسن طویل علالت کے بعد 13جون 2012 کو اس زارِ فانی سے کوچ کر گئے تاہم ان کے گیت ہمیشہ ان کی یاد دیلاتے رہیں گے۔