پیپلز پارٹی کا پنجاب بجٹ اجلاس کا علامتی بائیکاٹ

Jun 13, 2024 | 16:55:PM

(حسن علی) پاکستان پیپلز پارٹی نے پنجاب بجٹ اجلاس کا علامتی بائیکاٹ کردیا۔

پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر علی حیدر گیلانی کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے پنجاب بجٹ اجلاس میں علامتی طور پر صرف 2 اراکین شریک ہیں، پیپلز پارٹی کو بجٹ کی تیاری میں مشاورت میں بھی شامل نہیں کیا گیا ، ان حالات میں حکومت کے بجٹ کی حمایت نہیں کرسکتے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی اجلاس؛ مجتبیٰ شجاع الرحمٰن 5 ہزار ارب سے زائد کا بجٹ پیش کر رہے ہیں

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی نے گزشتہ روز قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس کا بھی بائیکاٹ کیا تھا، بعد ازاں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے جا کر پیپلز پارٹی کے اراکین قومی اسمبلی سے ملاقات جس پر پیپلز پارٹی اراکین نے اجلاس میں شرکت کی، تاہم بلاول بھٹو زرداری بجٹ اجلاس میں شرکت کیے بغیر ہی واپس چلے گئے۔

مزیدخبریں