گریڈ 1 سے 16 تک صوبائی ملازمین کی تنخواہوں میں 25 اور پینشن میں 15 فیصد اضافہ

Jun 13, 2024 | 17:07:PM

(راؤ دلشاد) پنجاب حکومت نے گریڈ 1 سے 16  تک  صوبائی ملازمین کی تنخواہوں میں 25 اور ریٹائزڈ ملازمین کی پینشن میں 15 فیصد  اضافے کا اعلان کر دیا۔

پنجاب اسمبلی میں صوبائی وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمٰن نے 5 ہزار 446 ارب روپے حجم کا بجٹ پیش کیا، وزیرخزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمٰن نے بجٹ تقریر میں کہا کہ ترقیاتی بجٹ کا حجم 842 ارب ہے ، گریڈ 1 سے 16 تک صوبائی ملازمین کی تنخواہوں میں 25فیصد اضافہ کر رہے ہیں، گریڈ 17 سے گریڈ 22تک 20فیصد تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی کا پنجاب بجٹ اجلاس کا علامتی بائیکاٹ

وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ پینشن کی مد میں 15فیصد اضافہ کیاجائے گا، اور مزدور کی تنخواہ کم از کم 32 ہزار سے بڑھا کر 37 ہزار روپے کی جائے گی۔

مزیدخبریں