سینیٹ اجلاس؛ سینیٹر عبدالشکور خان نےد وران خطاب اپنے منہ پر تھپڑ مار لیا

Jun 13, 2024 | 17:50:PM

(عثمان خان)سینیٹ اجلاس کے دوران جے یو آئی کے سینیٹر عبدالشکور خان نےد وران خطاب اپنے منہ پر تھپڑ مار لیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت ایوان بالا کا اجلاس ہوا، جےیوآئی کے سینیٹر عبدالشکور نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے اپنے منہ پر تھپڑ مار لیا۔

عبدالشکور خان نے کہاکہ آج ہندو رکن سینیٹر دنیش کمار نے ایوان کو سود پر اللہ کا حکم سنایا،سود سے متعلق ہندو رکن کی بات پر خود کو علامتی تھپڑ مارتا ہوں،ہم  اللہ کے حکم کی عدولی نہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت نے 100یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو بجٹ میں خوشخبری سنا دی

مزیدخبریں