پنجاب حکومت نے کھیلوں کیلئے 9 ارب 55 کروڑ روپے مختص کر دیئے

Jun 13, 2024 | 17:59:PM

(وسیم احمد )پنجاب حکومت نے مالی سال25-2024 میں کھیلوں کیلئے 9 ارب 55کروڑ کا بجٹ مختص کر دیا ۔

وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان کی جانب سے پیش کیے گئے بجٹ میں  کہا گیا ہے کہ لاہور میں کھیلوں کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے ایک ارب 83 کروڑ 50 لاکھ روپے کا بجٹ مختص کیا گیاہے ،نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں رواں سال 10 کروڑ روپے خرچ کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے، نشترپارک کے الیٹ ٹریننگ سنٹر پر ڈھائی لاکھ روپے سے کھیلوں کا سامان خریدا جائے گا،لاہور میں انڈور والی بال جمنزیم کی تعمیر کیلئے 8 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز بھی رکھی گئی ہے ۔ 
اہلووال لاہور میں سپورٹس جمنزیم کی تعمیر کیلئے ڈھائی کروڑ مختص کیے گئے ہیں، نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں کرکٹ پچز کی تعمیر کیلئے 2 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے،نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں جمنزیم مرمت کیلئے 5 کروڑ روپے مختص کئے گئے،پائیلٹ ہائی سکول وحدت روڈ میں کھیلوں کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے 2 کروڑ روپے مختص کیے گئے ، لاہور میں کھیلوں کی اکیڈمیز کے قیام کیلئے 7 کروڑ پچاس لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز  ہے ۔
کاہنہ میں سپورٹس کمپلیکس اور جمنزیم کی تعمیر کیلئے 6 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، ٹھوکر نیاز بیگ میں سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کیلئے 6 کروڑ روپے مختص،تحصیل لاہور میں سپورٹس کمپلیکس اور جمنزیم کی تعمیر کیلئے 3 کروڑ پچاس لاکھ روپے مختص،جوڈیشل کالونی میں سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کیلئے 4 کروڑ پچاس لاکھ روپے مختص،تحصیل رائیونڈ میں سپورٹس کمپلیکس اور جمنزیم کی تعمیر کیلئے 6 کروڑ روپے مختص،مراکہ میں سپورٹس کمپلیکس اور جمنزیم کی تعمیر کیلئے 4 کروڑ پچاس لاکھ روپے مختص ، نواب ٹاون کرکٹ گراونڈ کی اپ گریڈیشن کےلئے 4 کروڑ روپے مختص،گاوشالا سپورٹس کمپلیکس میں فٹبال گراونڈ اور جمنزیم کی تعمیر کیلئے 10 کروڑ روپے مختص،انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس کی اپ گریڈیشن کیلئے 5 کروڑ روپے مختص،نشترپارک سپورٹس کمپیلکس میں ٹیبل ٹینس کورٹ اور جمنزیم کی اپ گریڈیشن کےلئے 4 کروڑ روپے مختص،جوہر ٹاون آر ٹو بلاک میں ملٹی پرپز کمپیلکس کیلئے 6 کروڑ پچاس لاکھ روپے مختص،نشترپارک اور پنجاب سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کیلئے 8 کروڑ روپے مختص،پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کےسالانہ اخراجات کیلئے 4 کروڑ روپے مختص۔

یہ بھی پڑھیں : سینیٹ اجلاس؛ سینیٹر عبدالشکور خان نےد وران خطاب اپنے منہ پر تھپڑ مار لیا

مزیدخبریں