(ویب ڈیسک )اطالوی پارلیمنٹ میں ارکان اسمبلی ایک بل کے معاملے پر آپس میں گتھم گتھا ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جھگڑا حکومتی اور اپوزیشن ارکان کے درمیان ہوا اور اس دوران لاتوں اور مکوں کا بھی استعمال کیا گیا،ارکان کے رویے کے باعث اطالوی پارلیمنٹ میں افرا تفری پھیل گئی، ایک رکن نے مقامی حکومتوں سے متعلق بل کے معاملے پر دوسرے رکن کو اٹلی کا پرچم دینے کی کوشش کی تھی،مقامی لوگوں نے سوشل میڈیا پر اس واقعے پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پنجاب حکومت امسال کھیلوں پر کتنی رقم خرچ کرے گی ؟اہم اعدادوشمار سامنے آگئے