(24نیوز)چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے امریکا میں پاک بھارت کرکٹ حکام کی ملاقات ہوئی ہے۔
پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا میں پاک بھارت کرکٹ حکام کی ملاقات میں چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے بات ہوئی،بھارتی حکام کا کہنا ہے ملکی حکومت اس بات کا فیصلہ کرے گی کہ پاکستان آنا ہے کہ نہیں ، ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہو گی ،سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن پر بہت خرچہ کیا جارہا ہے ،قذافی سٹیڈیم لاہور میں تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے ،اس کے علاوہ کراچی اور راولپنڈی میں بھی سٹیڈیمز کی تزئین و آرائش ہوگی ۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت نے 100یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو بجٹ میں خوشخبری سنا دی